لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ایسٹونیا کی ٹینس کھلاڑی اینت کونٹاویٹ نے ڈبلیوٹی اے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں یونانی حریف کھلاڑی ماریا سیکاری کو شکست دے کر رواں سیزن کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اوسٹرا وا اوپن کے دلچسپ مقابلے جمہوریہ چیک میں جاری تھے ۔ ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں ایسٹونیا کی ٹینس کھلاڑی اینت کونٹاویٹ نیعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونان کی ماریا سیکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یوں اس کامیابی کے بعد خواتین کی عالمی درجہ بندی میں 30 ویں نمبر کی کھلاڑی اینت کونٹاویٹ نے رواں سال کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یونانی کھلاری نے مئی 2019 میں مراکش کے رباط گراں پری ٹینس ایونٹ جیتا تھا اس کے بعد اب تک کوئی ایونٹ جیت نہیں سکی ہیں۔ 26 سالہ ماریا سیکاری 2021 کے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں بھی پہنچی تھی تاہم سیمی فائنل میں ان کو جمہوریہ چیک کی باربورا کرجیکووا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔