راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آج چہلم شہادت امام حسین کے جلوس کیلئے شہر بھر کی گلیوں ،راستوں، ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے ارد گردخصوصی صفائی کی ہے ،ورکرزکی اضافی نفری تعینات کر کے جلوس کے روٹ کے علاقوں کرنل مقبول امام بارگاہ،کمیٹی چوک،کالج روڈبرڈ مارکیٹ،راجہ بازار،باڑا مارکیٹ،پرانا قلعہ ،جامع مسجد روڈ،قدیمی امام بارگاہ،بنی چوک اور کرتارپورہ پر مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ کی گئی،سڑکوں کو دھویا گیا اور چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا گیا،نالیوں،نالوں اور کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کنٹینروں کی صفائی دھلائی کی گئی ہے،گزشتہ روزپرایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے شہر میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں ہونیوالی خصوصی صفائی کا جائزہ لیا۔،انہوں نے صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ورکرز کو ہدایت کی کہ چہلم پر شہراور جلوس کے راستوں کی صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، چہلم پر شہر میں صفائی کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے ،ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر چونا پھینکنے کے ساتھ ساتھ سپرے بھی کیا جائے گا اور جلوسوں کے گزرنے کے بعد بھی خصوصی طور پر صفائی کی جائے گی ،شہری بھی صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔