کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن (ایچ ڈی اے پی) کاسالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کیاگیا سال 2021-2022کی میعاد کے لئے کامیاب عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کیاگیا، اجلاس میںاراکین کو گزشتہ میعادمیںعہدے داروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ الیکشن میں نعیم چوہدری کوبطور چیئرمین، عرفان وہرہ کوسینئر وائس چیئرمین اورڈاکٹر تسمیہ عبیر بلو کو وائس چیئرمین منتخب کیاگیا۔ قبل ازیں ایگزیکٹو کمیٹی کی 3 کارپوریٹ اور3ایسو سی ایٹس نشستوں کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت الیکشن کا انعقاد کیاگیا جس میں کارپوریٹ کیٹگری کے لئے مسعوداحمد، نعیم چوہدری اور عرفان وہرہ منتخب ہوئے۔
ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن (ایچ ڈی اے پی) کاسالانہ اجلاس عام
Sep 28, 2021