لاوہ(نامہ نگار)تحصیل لاوہ تاضلع خوشاب رابطہ سڑک کی تعمیرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے دست راست صوبائی وزیرمعدنیات حاجی عمرحبیب نے کہاکہ دواضلاع کے مابین یہ رابطہ سڑ ک علاقہ کی ترقی کا زینہ ثابت ھوگی۔سواچھ کلو میٹر کارپٹڈ دشوار گزار پہاڑی سڑک کی چوڑاء چو بیس فٹ ھوگی جس کی تخمینہ لاگت تقرپباساڑھے نو کروڑ روپے ھے۔تقریب سے خطاب میں حاجی عمر حبیب اورملک قدیر الطاف نے واضح کیاکہ لاوہ تا گوھل روڈ لی مرمت و توسیع کی منظوری ھو چکی اورعنقریب فنڈ بھی ایم این اے اور ایم پی اے کے توسط سے فراھم کردیا جائیگا۔تقریب میں تحصیل لاوہ اور تحصیل نوشہرہ سے بلاتفریق جما عتی وابستگی مقامی سیاسی رھنماؤں اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔جن میں مولانا اظہر۔ حاجی ریاض۔ملک حسن۔ملک جہان خان، ماسٹر خالد ۔ ملک پرویز۔ملک طارق۔کونسلرادریس۔سابق ناظم نو شہرہ قابل ذکرھیں