غلام ربانی قریشی ویلفئیر فائونڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت کی، مہرین انور 

کہوٹہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما سابق وزیر مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف ربانی قریشی نے بھی اس پسماندہ علاقے میں غلام ربانی قریشی ویلفئیر فائونڈیشن کا قیام عمل میں لا کر فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر قائم کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما سابق وزیر مہرین انور راجہ ، میجر جنرل (ر) ارشد ،راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بلال یامین ستی چیئر میں نڑھ ، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی و دیگر نے غلام ربانی قریشی ویلفئیر فائونڈیشن کے چیئر مین آصف ربانی قریشی کی جانب سے دو سال پورے ہونے پر ایک پر وقار حسن کارکردگی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن