کوئٹہ (اے پی پی) بلوچستان صوبائی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بینیولنٹ فنڈ تر میمی بل 13ستمبر کو صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے اور 22ستمبر 2021گورنر بلوچستان کی توثیق سے بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بنیولنٹ فنڈ ترمیمی ایکٹ 2021صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔دریں اثناء محکمہ خزانہ نے بی ڈی اے کے /تمام پروجیکٹ اور کنٹریکٹ ملازمین کی جنوری تا جون 2021کی تنخواہیں یکمشت دینے کی منظوری دے دی ہے۔