گھارو میں مخالفین کی فائرنگ ،باپ بیٹا قتل

ٹھٹھہ/گھارو(نامہ نگاران/پی پی آئی) گھارو میں مسلح افراد نے پیر کی صبح پرانی دشمنی پرفائرنگ کر کے 65سالہ غلام محمد کھوسہ اور اس کے 27سالہ بیٹے محمد حنیف کھوسہ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ انکی لاشیں رولر ہیلتھ سینٹر گھارو لائی گئیں  مقتولین کا تعلق ضلع بدین سے ہے یہ لوگ گھارو میں مزدوری کرتے تھے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے گھارو پولیس  نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے  متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن