ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے لیگی متوالے پارٹی کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کا 2 اکتوبر کو ملتان ا مد پر تاریخ ساز استقبال کریں گے اور ورکرز کنونشن میں بھی بھرپور شرکت کریں گے۔ ملتان میں ن لیگ کا ورکرز کنونشن نااہل حکمرانوں سے بائیس کروڑ غریب عوام کی جان چھڑانے کے لئے ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی دو اکتوبر کو ملتان آمد اور ورکرز کنونشن میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا جس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر بلال بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز، ملک انور علی، بیرسٹر محمد علی کھوکھر، شاہین شفیق، سلطانہ شاہین، شاہد مختار لودھی تھے جبکہ اجلاس میں اسلم ڈوگر، عمران بہاری، اختر عالم قریشی، ارشد گجر، عمران انصاری، فہمیدہ چوہان، شیخ ندیم اکبر، زاہد بشیر قریشی، اسلم ہمایوں، میاں عبداللہ، رانا ذیشان، حامد خان، آصف قریشی کے علاوہ یوسی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔