ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مولی کی اگیتی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں 'مولی کی اگیتی کاشت کے لئے بیج کی مقدار اگر فصل بذریعہ چوکا یا کیراکرنا مقصودہوتو تین سے چارکلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے اور اگر فصل بذریعہ چھٹہ کاشت مقصودہوتو چار سے پانچ کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈالا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اچھی کوالٹی کا صحتمند اور زیادہ روئیدگی والا بیج جوجڑی بوٹیوں سے پاک ہواستعمال کرناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بیج کو ہمیشہ پھپھوندی کش زہرلگاکر استعمال کیاجائے'چالیس دن والی مولی سیزن کی ترقی دادہ اقسام ہیں۔