بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کارپوریٹس کو فائدہ پہنچانے کیلئے لائے گئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے ۔پرینکا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کھیت کسا ن کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی لیکن بی جے پی حکومت ان پر اپنے کھرب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ہندوستان کسانوں کے ساتھ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کالے قانون کو واپس لیں.