الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فوا دچودھری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیدی۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی جس پر ادارے نے جوابی رد عمل دیا تھا اس پر وفاقی وزرا فواد چودھری، اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کر کے ایک مرتبہ پھر ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو نوٹس بھیجا تھا۔ اس نوٹس کے جواب میں دونوں وزرا نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے، الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو تین ہفتوں تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ذرائع کے مطابق مقررہ وقت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں وزرا کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں وزرا کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
فواد چودھری، اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرانے کیلئے تین ہفتوں کی مہلت
Sep 28, 2021 | 23:16