لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ آڈیو لیک سے شہباز شریف کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی،پاکستان ایٹمی ملک ہے یہاں آڈیو لیک شرمناک بات ہے یہ سیکورٹی رسک ہے کہ وزیراعظم ہاو¿س جیسی اہم جگہ کی آڈیوز ڈراک ویب پر برائے فروخت ہیں،ملک ڈوب رہا ہے اور مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوانا چاہتی ہے ۔ہاو¿سنگ سکیم کے لیے بجلی کا کنکشن کروانے کی پڑی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں این اے 72 سے رہنما رو¿ف احمد ہندل کی جانب سے دئیے گے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔