امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی قیادت میں وفد کی روڈا دفتر آمد، تجارتی امورپر گفتگو 


لاہور(خبر نگار) امریکی سفارتخانہ وفد کی روڈا دفتر آمد،عمران امین سربراہ روڈا/سی بی ڈی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈونلڈ بلوم امریکی سفیر کررہے تھے جبکہ قونصل خانہ لاہور کے انچارج بھی شریک تھے۔ حکومتی اوربزنس کمیونٹی کی سطح پر باہمی تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وفد کو راوی شہر اور سی بی ڈی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وفد کو راوی شہر /سی بی ڈی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں،ماحولیات اور صوبہ پنجاب میں ان منصوبوں سے معاشی استحکام بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔عمران امین سربراہ روڈا /سی بی ڈی نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں اور بزنس کمیونٹی کی دلچسپی اس بات کی غمازہے کہ پاکستان میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ عالمی سطح کی معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے گا اور پاکستان کو ترقی دیگا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور عمران امین سربراہ روڈا نے راوی شہر پر لگائے جانیوالے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بارے گفتگو بھی کی۔ جدید ترین انفراسٹرکچر کا حامل یہ واٹر پلانٹ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہوگا جبکہ انفارمیشن اور کمیونشن ٹیکنالوجی سے وابستہ بغیر کاغذ ڈیجیٹلائز ماحول دوست روڈا پراجیکٹ پاکستان میں بڑے سمارٹ سٹی شہر کا تخیل بھی اجاگر کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...