سیاستدان صرف اقتدار انجوائے کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں: اختر ڈار


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاستدان صرف اقتدار انجوائے کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں جبکہ ان کے پیسے بچے اور کاروبار بیرون ملک ہے اسحاق ڈار اپنے پیسے اور بچے دبئی میں رکھ کر وہاں کاروبار کر رہے ہیں اور معیشت کو سنبھالا دینے پاکستان آگئے ہیں جو کہ ایک بدبو دار سیاسی معاشی نظام کا عکاس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی این لندن کے صدر نعیم رضا ورک کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے کیا اختر ڈار نے کہا کہ خدار ا پاکستانی قوم نواز ،زرداری ،عمران کا بائیکاٹ کرے کیونکہ ان سے نفرت کے اظہار میں ہی پاکستان کی بقا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن