ٹوکیو(این این آئی )سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی سرکاری سطح پر آخری رسومات میں ملکی اور غیرملکی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ٹوکیو میں شنزو ایبے کی بیوہ آکی کے گھر سے ان کی نعش کی راکھ سرکاری اعزاز کے ساتھ بودوکان لائی گئی۔
اس موقع پر شنزو ایبے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 19 توپوں کی سلامی دی گئی۔بودوکان کے باہر ہزاروں افراد قطار بنائے شنزو ایبے کی راکھ کے انتظار میں پھول تھامےکئی گھنٹے سے کھڑے تھے۔شنزو ایبے جاپان کے طویل عرصے تک وزیراعظم رہے اور انھوں نے 2020 میں عہدے سے استعفی دیا تھا۔ 8 جولائی کوایک حملہ آور انھیں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
جاپانی وزیراعظم آخری رسومات