اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک سے متعلق کیس میں کہا ہے کہ قیدی کی جانب سے دائر درخواست میں لگائے گئے الزامات بادی النظر میں میں بے بنیاد نہیں ہیں، رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے حراستی کیمپ بنا دیا گیا ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت کے حکم نامہ میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، عدالت قومی انسانی حقوق کمشن کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا حکم دیتی ہے، قومی انسانی حقوق کمشن کے ممبر پنجاب تحقیقاتی رپورٹ جلد سے جلد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔
جسٹس اطہر
قیدی کی درخواست میں الزامات بادی النظر میں بے بنیاد نہیں‘ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں
Sep 28, 2022