لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس بیگم صفدر اعوان نے اپنا آڈیو ویڈیو میوزک سنٹر کھولا ہوا تھا، اس کی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں۔ آڈیو لیک یہی ہے کہ ' رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی"۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ اس کے پاس ہر جج ، جرنیل اور سیاست دان کی آڈیوز موجود ہیں۔ اب بیگم صفدر اعوان کی آڈیوز نکل آئی ہیں تو اس کی ہوائیاں ا±ڑی ہوئی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے آڈیو لیک کے متعلق کہا کہ"ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا". اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے متعلق ان کا کہنا تھا کی جس طریقے سے بھگوڑے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لایا گیا وہ ملک کے قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ جس طریقے سے اسحاق ڈار واپس آیا ہے وہ قابل افسوس ہے۔ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ آج ملکی معیشت کا جو حال ہے اس کی جڑیں اسحاق ڈار نے ہی بوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوڑے اسحاق ڈار کو واپس لانے سے معیشت سدھرے گی نہیں بلکہ مزید برباد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آکر وزیر خزانہ بننا ایسے ہی ہے کہ، "میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب، اسی عطار کے لونڈے سے دوا مانگتے ہیں"
فیاض چوہان
امانت میں خیانت کا مقدمہ ، جمشید دستی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا1روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے مظفر گڑھ پولیس کی تحویل میں دےدیا ۔
ہے گزشتہ روز مظفر گڑھ پولیس نے تھانہ نیوٹاو¿ن پولیس کے ہمراہ جمشید دستی کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی کو قواعدو ضوابط کے تحت راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاو¿ن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں 26نومبر2019کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406کے تحت درج مقدمہ نمبر407کا نامزد ملزم ہے اور اس مقدمہ میں اشتہاری ہے میں چونکہ ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے لہٰذا ملزم کا ایک روزہ سفری ریمانڈ جاری کیا جائے تاکہ ملزم کو متعلقہ ضلع میں منتقل کیا جا سکے جس پر عدالت نے ایک روزہ سفری ریمانڈ منظور کر تے ہوئے ہدائیت کی کہ ملزم کومظفر گڑھ کی مجاز عدالت میں پیش کیا جائے،پیر اور منگل کی درمیانی رات گئے تھانہ نیوٹاو¿ن کے علاقے میں واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر جمشید دستی کو گرفتار کیاگیا جمشید دستی پر چیرٹی فنڈ سے خریدی گئی ایمبولینس کی مد میں 30لاکھ روپے خورد برد کا الزام ہے،جمشید دستی نے احاطہ کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ظلم، ناانصافی عام ہو چکی ہے، پاکستان کو بچائیں گے اور ہماری حق سچ کی لڑائی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی مافیاز کے ساتھ ہے، اللہ بہتر کرے گا۔
جمشید دستی