کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) طویل عرصہ سے خانہ جنگی اور نقص امن، غربت کا شکار ملک افغانستان میں ہزاروں بچے خاندانوں کا پیٹ پالنے کیلئے اینٹوں کے بھٹوں پر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ چند ہی سکول جاتے ہیں، 12 سالہ نبیلہ 6 برس سے بھٹے پر مزدوری کر رہی، 9 سالہ محبت خان کی داستان بھی ایسی ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بچے کی کمر کوئلے کی بوریاں اٹھانے سے زخمی ہو چکی ہے۔
افغان بچے