آئی جی پنجاب کا نوٹس‘ رپورٹ طلب‘ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل‘ جلد گرفتار کر لیں گے: ڈی پی او


لاہور+ سرگودھا ( نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سرگودھا شہر میں ضلع کچہری سے واپس گاو¿ں جانے والے تین کار سواروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے وقوعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ مٹیلہ کے افراد سرگودھا ضلع کچہری سے تاریخ پیشی سے واپس گاو¿ں جا رہے تھے کہ نلکا سٹاپ کے قریب مخالفین جسارت خان وغیرہ مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے عمران، جہانگیر اور نصر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ آئی جی پنجاب نے شہر میں تین افراد کے دشمنی کی بھینٹ چڑھنے کے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او محمد طارق عزیز سے رپورٹ طلب کر لی جن کی ہدایت پر تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں اور موبائل کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم جائے واردات پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔ ڈی پی او نے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں اور کہا کہ ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
3 قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...