لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل سروس کمیشن کے امتحانات روکنے کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو امتحان میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ درخواست گزار لاہور کا شہری اور سیلاب متاثرہ فریق نہیں ہے۔ عدالت محض تحفظات پر امتحانات ملتوی نہیں کر سکتی ہے۔ اگر کوئی سیلاب متاثرہ آیا تو دیکھیں گے۔ سی ایس ایس کے امتحانات دو اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔
مسترد
ہائیکورٹ نے سی ایس ایس امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی
Sep 28, 2022