کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان نے روس سے تیل‘ گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ افغان قائم مقام وزیر تجارت حاجی نور الدین عزیزی نے غیر ملکی ایجنسی کو گفتگو میں بتایا کہ روس افغانستان کو سالانہ دس لاکھ ٹن پٹرول‘ دس لاکھ ٹن ڈیزل‘ 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم دے گا۔ روسی حکام کی جانب سے معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔