لاہور ( خصوصی نامہ نگار) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوت فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن نے عاشقانِ رسول کو ماہ ربیع الاول کی مبارکباد دی۔ انہوں نے امت مسلمہ اور پاکستان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین گاو¿ں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ میں 12 ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبی کا انعقاد ہوگا۔