اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کی جگہ وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مقدمے کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوگیا۔ دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسزمیں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔