ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کا دورہ قذافی سٹیڈیم،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ 


لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثرنے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیااور لبرٹی گول چکر و اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پی سی بی حکام سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر) مستنصر فیروز،ایس پی سکیورٹی صاعد عزیزودیگر افسران ہمراہ موجود تھے۔ افضال احمد کوثر نے بارش کے دوران ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو شاباش دی۔ لاہور پولیس قومی و انگلش کھلاڑیوں کوبھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پ±ر عزم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن