37ویں سیرت النبی کانفرنس برائے خواتین یکم اکبوترکوہوگی


لاہور (خصوصی نامہ نگار )دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ میں 37ویں سیرت النبی کانفرنس برائے خواتین یکم اکبوترکوہوگی۔کانفرنس سے مذہبی وسیاسی تنظیمات کی رہنما،تعلیمی اداروںکی سربراہان خطاب کریں گی۔خواتین رواں سال بھی عیدمیلادالنبی انتہائی عقیدت واحترام سے منائیں
لاہور میں سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے احسن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی 
لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں سموگ کنٹرول کرنے کے لیے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سی ای اوز، جی ایم آپریشن، تمام ٹاو¿نز کے انفورسمنٹ افسران نے شرکت کی۔انفورسمنٹ ٹیموں نے سموگ سے بچاو¿ کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
آئی ایم ایف نے جن ملکوں میں مداخلت کی وہ خوشحال نہیں ہوئے: مفتی عمیر الازھری 
لاہور (خصوصی نامہ نگار )سنیئر مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان مفتی عمیر الازھری نے کہا ہے کہ جن ملکوں میں آئی ایم یف نے مداخلت کی وہ ملک کبھی خوشحالی کی جانب گامزن نہیںہو سکے۔ملک میں ضرورت کی اشیاءکی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، نرخوں میں مسلسل اضافے کی بدولت اس وقت عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ 
مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے ضمنی امتحانات کا آغاز 
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے ضمنی امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے جن میں ملک بھر سے متعدد امیدوار شرکت کر رہے ہیں امتحانات کا سلسلہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ علامہ سید جواد نقوی کی قیادت میں امتحانی کمیٹی و ناظم اعلیٰ مجمع المدارس تمام امتحانی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن