لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔میاں عباد فاروق ،مرزا نعمان بیگ،نواز خان راوین،آلیان خالد،ڈاکٹر عمرگل،رانا حسن افتخار نائب صدور یوتھ ونگ پنجاب مقررکر دیئے گئے۔ جبکہ الیاس جٹ،عدنان چشتی،قاسم باجوہ،رانا حسیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب مقرراور میاں عدنان سیکرٹری میڈیا یوتھ ونگ پنجاب مقرراور احسن کو سیکرٹری کوآرڈی نیشن یوتھ ونگ پنجاب مقررکیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن ثاقب سندھو ریجنل صدر،جنرل سیکرٹری منیب وارث سینٹرل پنجاب تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا۔