میلاد النبی کا آغاز مسلم دنیا کیلئے خوشی لاتا ہے: طاہر القادری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار )قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ربیع الاول کے مبارک ماہ کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد النبی کے مبارک ماہ کا آغاز مسلم دنیا کےلئے خوشی اور مسرت کا احساس لے کر آتا ہے۔میلاد کا سب سے بڑا پیغام محبت ،امن اور سلامتی ہے۔تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن،سلامتی،محبت،برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عزیز بھٹی ٹاﺅن سے مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ مغل پورہ چوک سے شالامار چوک تک نکالے گئے مشعل بردار جلوس کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...