کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ آصف علی زرداری کا چیک اپ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ڈاکٹرز کا بورڈ کر رہا ہے۔ آصف علی زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر آج کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے تک علیل ہیں۔