پاکستان کیخلاف نیوٹرل مقام پر سیریز‘بھارتی بورڈ نے انگلینڈ کی پیشکش مسترد کردی

Sep 28, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ نے 15 سال سے نہ ہونے والی پاکستان بھارت باہمی ٹیسٹ سیریز کو ممکن بنانے کیلئے اپنی سرزمین کو بطور نیوٹرل مقام کے طور پر پیش کیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین انگلش بورڈ مارٹن ڈارلو نے پی سی بی حکام سے ملاقات میں یہ پیشکش کی ہے۔مارٹن ڈارلو کا کہنا ہے کہ میچوں کے دوران انگلینڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد میچ دیکھنے آئے گی کیونکہ دونوں ممالک کے بہت زیادہ افراد برطانیہ میں موجود ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 سے اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستان بھی موجودہ صورتحال میں بھارت سے کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے سیریز کے حوالے سے غیررسمی پیشکش کی ہے جبکہ بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی پیشکش مسترد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مستقل قریب میں پاکستان ‘بھارت باہمی سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے بھارت صرف عالمی ایونٹس میں ہی پاکستان سے کھیلے گا۔

مزیدخبریں