ملکی وقار ‘ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا:سی سی پی او


لاہور(نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز سکیورٹی کےلئے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کےلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ملکی وقار اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی کےلئے گزشتہ میچز سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔ روٹ،سٹیڈیم اور مختلف مقامات پرتعینات پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔افسران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کےلئے سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے مکمل کوارڈینیشن میں رہیں۔ٹیموں کے روٹ،سٹیڈیم،قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائےگی۔شائقین کو مکمل جسمانی تلاشی،قومی شناختی کارڈ،ٹکٹ اور دیگر چیکنگ کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران زیرو روٹ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن