راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز جے یو آئی راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ ضیاءاللہ کی رہائش گاہ آئے جہاں پر مولانا فضل الرحمان نے حافظ ضیائ اللہ اور ان کے خاندان سے والد کے وفات پر تعزیت کی،مولانا فضل الرحمان نے قاری امان اللہ مرحوم کی خدمات کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائے، اس موقع پرمولانا فضل الرحمان نے حافظ ضیاءاللہ کی دستار بندی بھی کی، مفتی ابرار احمد اور ڈاکٹر ضیاءالرحمان بھی موجود تھے۔