راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی نے 12ربیع الاول کوعید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں خواتین کی شرکت محدودکرنے، میوزک کے استعمال، میوزیکل پارٹیوں کی جلوس میں شمولیت اورچھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی سمیت 14نکاتی ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا ہے ضابطہ اخلاق کا اعلان مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر ندیم شیخ نے ماہ ربیع الاول کے آغاز پر جلوسوں کے حوالے کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا ندیم شیخ نے کہا کہ میلاد کمیٹیوں کی مشاورت سے 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے لئے14نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے پیران کرام، مشائخ عظام، میلاد کمیٹیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے ضابطہ اخلاق کی حمایت اور تائید کی ہے اور مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے