مشاورتی اجلاس میں مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے عہدیداران پیر سید محمد علی واسطی، پیر عبید احمد عبید نقشبندی ، محکمہ اوقاف سمیت تمام انتظامی اداروں کے افسران کی شرکت


اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے انتظامات کے سلسلہ میں عرفان نواز میمن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے عہدیداران تمام مکاتبِ فکر کے علماءکرام ، سی ڈی اے، واپڈا، ہیلتھ آئی سی ٹی کے افسران محکمہ اوقاف کے افسران کا مشترکہ اجلاس ڈی سی آفس میٹنگ روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہریار عارف خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل، عثمان اشرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ علاﺅ الدین محمود ایڈمن آفیسر محکمہ اوقاف ، ایس پی اسلام آباد سپیشل برانچ مختلف ایجنسیوں کے نمائندگان سمیت آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے چیئرمین پیر سید محمد علی واسطی اسلام آباد جلوس کے چیف آرگنائزر پیر عبید احمد عبید نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد ملک امجد حسین علوی ، پیر سید عادل گیلانی ، مولانا ابوالفضل الحاج عبدالغنی نقشبندی ، پیر غلام ربانی اختر القادری ، مولانا پیر سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، چوہدری طارق گجر ، مولانا پیر سید وحید احمد شاہ بری امام، ڈاکٹر علامہ محمد سلیم سعیدی، علامہ اختر عباس ، ڈاکٹر میاں عبدالقادر سکندری، پیرزادہ سید مرتضیٰ ایڈووکیٹ مفتی محمد خطیب مصطفائی، محمد اصغرخان، مفتی رفاقت حسین مدنی، پیر سید عبدالقادر گیلانی بری امام ، مولانا قاری احسان قادر نعیمی، ،پیر سید مبشر حسین شاہ، صاحبزادہ سید محمد کامران شاہ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، محمد یعقوب چشتی، مفتی رفاقت علی جلالی، پیر سید جابر حسین شاہ کاظمی، مولانا حافظ محمد نذیر کھوکھر، مولانا پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی، مولانا محمد عارف نقشبندی، صاحبزادہ حسیب احمد نظیری، قاری املاک حسین چشتی، مولانا حافظ محمد اکرم چشتی، مولانا ممتاز احمد ہارونی، مولانا مقصود احمد الخیری، ڈاکٹر صاحبزادہ سعید الرحمن نقشبندی، مولانا غلام مرتضیٰ سلیمانی نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جلوس کا آغاز صبح 10 بجے پولیس گراﺅنڈ مرکز جی سیون سے ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ ، ملک بھر کے جید علماءاکرام مشائخ عظام سمیت مولانا پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی کا مرکزی خطاب ہو گا، اسلام آباد پولیس، رینجرز کے دستے جلوس کو حصار میں لے کر چلیں گے، راستے میں آنے والی عمارتوں پر پولیس کے کمانڈوز ڈیوٹی دیں گے۔ جلوس حضرت سید سخی محمود بادشاہؒ آبپارہ میں جا کر جامع مسجد الفقراءسخی مخمود بادشاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ جہاں پر محکمہ اوقاف کی طرف سے اختتامی تقریب ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن