اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سنگ جانی کو لیڈی کانسٹیبل آمنہ شہباز نے رپورٹ دی کہ پنڈپراچہ میں افسران اور اہلکاروں کے ساتھ کومنگ سرچنگ کر رہے تھے کہ جب ابرار عباس کے گھر پہنچے دستک دی تو اندر سے ابرار عباس باہر آیا اور مجھے دھکے دینے شروع کر دیئے گھر سے دیگر خواتین بھی نکل آئیں جنہوں نے فحش کلامی شروع کر دی۔
اور ہاتھاپائی کے دوران میری سرکاری شرٹ کے بٹن ٹوٹ گئے۔