اتحاد اہل سنت کے بغیر ملکی تقدیرنہیں بدل سکتی، سربراہ پاکستان سنی تحریک

Sep 28, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اتحاد اہل سنت کے بغیر ملکی تقدیر بدلنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،سنی عوام متحد ہو جائیں تو انقلاب کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال آئندہ ہونے والے قومی انتخابات اور اتحاد اہل سنت کی راہ میں حائل دشواریوں کا جائزہ لیا گیا ثروت اعجاز قادری نے تحریک پاکستان میں اولیا شرقپور شریف کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حضرت میاں غلام اللہ شرقپوری نے قیام پاکستان کی تحریک کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کی بھر پور حمایت کی اور شرقپور شریف میں مسلم لیگ کے بڑے جلسے کا انعقاد کرا کر تحریک آزادی کو دوام بخشا ان کے صاحبزادے میاں جمیل احمد شرقپوری نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی ﷺ کے دوران قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں انہوں نے کہ آستانہ عالیہ شرقپور شریف نہ صرف ایک روحانی بلکہ علمی مرکز بھی ہے جہاں سے نامور علما کرام نے تربیت حاصل کر کے عوام الناس کے قلوب کو عشق مصطفےﷺ سے منور کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اولیا شرقپور شریف کی گرانقدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ملک میں اسلام دشمن قوتیں اپنا نا پاک ایجنڈا مسلط کرنے کے درپے ہیں ،ٹرانس جینڈر بل اسی سلسلے کی کڑی ہے مگر پاکستان سنی تحریک ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاطت کیلئے شیشہ پلائی دیوار بن کر نظریہ پاکستان کی حفاظت کرے گی ،آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے پاکستان سنی تحریک کی دینی و سماجی وسیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بانی سنی تحریک سلیم قادری شہید جس پیغام کو لے کر نکلے تھے وہ کروڑوں عوام کے دل کی ڈھرکن بن چکا ہے پی ایس ٹی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاطت کی حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی اور امداد کیلئے پی ایس ٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے سربراہ پاکستان سنی تحریک کو 17.18 اکتوبر کو شرقپور شریف میں ہونے والے دو روزہ عرس مبارک حضرت میاں غلام اللہ شرقپوری ، فخرالمشائخ میاں جمیل احمد شرقپوری میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔
ثروت اعجاز قادری

مزیدخبریں