لاڑکانہ،بدین ( نامہ نگاران)ہر سال کی طرح روس اور سائبیریا اور دیگر ممالک میں شدید سردی اور جھیلوں میں برف جم جانے کی وجہ سے ہزاروں مہمان پرندے سندھ کی جھیلوں پرپہنچ گئے ہیں، ان پرندوں میں کونج، شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیاں شامل ہیں، ان کی آمد کا سلسلہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک جاری رہے گا، گزرتے وقت کے ساتھ قدرتی حسن کو دوبالا کرنے والے ان مہمان پرندوں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ایک براعظم سے دوسرے براعظم ہجرت کر نے والے یہ پرندے زمین پر اترے بغیر مسلسل 10ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان پرندوں کی تعداد میں پچاس 50 فیصد کمی آئی ہے جس کی ایک وجہ ان پرندوں کا بڑے پیمانے پر ہونے والا غیرقانونی شکار ہے۔
مہمان پرندے
سائبیریا سے مہمان پرندوں کی سندھ کی جھیلوں پر آمد
Sep 28, 2022