پڈعیدن / محراب پور(نامہ نگاران) نواحی گاو¿ں پیر نہان سیلابی پانی میں کشتی نما کڑائی الٹ گئی دو بچیوں سمیت تین افراد ڈوب گئے، چچا بھتیجی جاںبحق ،8 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو¿ں پیر نہان میں کڑائی نما کشتی سیلابی پانی میں الٹ گئی جس کے نتیجہ میں گشتی میں سوار دو بچیوں سمیت تین افراد ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع پر اہلے علاقہ نے پہنچ کر سیلابی پانی سے آٹھ سالہ بچی کوثر ناگور کو بے ہوشی کی حالت میں زندہ نکال لیا گیا، جبکہ 36 سالہ محمد جمن اور اس کی بھتیجی 12 سالہ زوہا ولد غلام شبیر ناگور کی کی لاش کافی دیر تلاش کے بعد نکالی گئی بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ افراد گاو¿ں نہان سے کڑائی نما کشتی میں بیٹھ کر گاوں یوسف سولنگی میں جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی پانی علاقہ میں کئی کئی فٹ مسلسل کھڑا ہوا ہے جس کے باعث لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگوں نے آنے جانے کے لئے کشتی نما کڑائی پر اپنی آمدورفت کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اب تک سیلابی پانی میں ڈوب کر بچوں بڑوں سمیت درجنوں افراد جاںبحق ہو چکے ہیں۔محراب پور سے نامہ نگار کے مطابق محراب پور 36 گھنٹوں میں کٹرا والی کشتی الٹنے کا دوسر واقعہ، معصوم بچی سمیت 2 افرادڈوب کرجاں بحق، 1 بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، کٹرا والی کشتی الٹنے کا دوسرا واقعہ محراب پور کے نواحی گاو¿ں پیر نہاں میں پیش آیا، جب گاو¿ں سے اپنی سسرال گاو¿ں یوسف سولنگی جانے والے 35 سالہ جمن نانگور ولد ماکھن خان اپنی 4 سالہ بیٹی اور 5 سالہ عزیزہ زوہا دختر غلام شبیر نانگور کی کٹرا والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں جمن نانگور اپنی 5 سالہ عزیزہ زوہا کے ساتھ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اس واقعے میں جمن نانگور کی 4 سالہ بیٹی کو مقامی افراد نے ڈوبنے سے بچالیا۔ہالانی سے نامہ نگار کے مطابق بارش سے متاثرہ گھر کی مرمت کرتے ہوئے گاو¿ں سائیں داد ڈھر کا رہائشی محنت کش گلاب ڈھر گھر کی اچانک سے گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ملیریا سے اموات کا سلسلہ جاری ہیں، 2 سالہ معصوم بچی انتقال کر گئی، آج گاو¿ں لعل بخش سولنگی میں 2 سالہ معصوم مریم دختر امتیاز سولنگی ملیریا مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئی ہے، نوشہرو فیروز ضلع میں ڈائریا (اسہال)، ملیریا وبائی شکل اختیار کر گیا ہے۔
کشتی الٹ گئی