ملتان (خصوصی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹرایکٹو سیشن "کمیونیکیشن اسٹڈیز - اے پیراڈوکس" پر خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیچر انچارج ڈاکٹر بینش ذہین نے مہمان مقرر احمد ریاض کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے میڈیا کی ابھرتی ہوئی نوعیت پر زور دیا اور بتایا کہ کس طرح وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آزادی اور روایتی سے ہائبرڈ کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ طالبات کو اس موضوع کی وسعت، مستقبل کے امکانات اور اس سے متعلق عملی مضمرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سیشن میں ماس کمیونیکیشن کی فیکلٹی ممبران ڈاکٹر دیبا شہوار،لیکچرر سمیرا خالد اور لیکچرر آمنہ فضیل نے شرکت کی۔