پنجاب بار کونسل رولز کمیٹی نے وکلاءکیلئے ویلفیئر فنڈز منظور کر لیا‘ خواجہ قیصر بٹ 

Sep 28, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بار وکلاءکی فلاح وبہبود کے لئے کام کر رہی ہے پنجاب بار کونسل رولز کمیٹی نے 21 ستمبر 2022 کو وکلاء کے لئے ویلفیئر فنڈز منظور کئے ہیں جو پنجاب کی 132 بار ایسوسی ایشن کی ہر بار میں ویلفیئر فنڈ بنے گا۔ ہر بار میں ویلفیئر فنڈز کے لئے دس رکنی کمیٹی وکلاء ویلفیئر کے حوالے سے سکروٹنی کر کے وکلاءکو فنڈ فراہم کریگی انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بار کونسل تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل بارز کونسل کو پہلا ویلفیئر فنڈ خود دیگی۔

مزیدخبریں