کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکز ی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ،وزیراعلیٰ سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا ،جمعیت علماء اسلام کے حکومت میں آنے کے حوالے سے واضح انداز میں صوبائی حکومت یا جمعیت علماء اسلام کے ارکان بتا سکتے ہیں ،آپسی اختلافات نے پارٹی کو کمزور کیا کوشش ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو منظم کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ٰ جام کمال نے کہا کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے کوئی قبائلی لڑائی ہے، تاہم گزشتہ 8سے 9ماہ سے سیاسی خیریت یا دعا سلام کا ماحول نہیں تھا ،وزیراعلیٰ نے حلف اٹھانے سے قبل بھی ملاقات کی خواہش کی تھی لیکن اس دوران میں کراچی میں تھا ۔