خانیوال(خبرنگار) یوریا کھادبلیک میں فروخت ،مکئی کی ٖفصل متاثر،محکمہ زراعت خاموش تفصیل کے مطابق یوریا کھاد کی عدم فراہمی کے باعث کاشتکار انتہائی پریشان ہیں مکئی کی فصل بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ کاشتکار یوریا کھاد بلیک میں لینے پر مجبور ہیں بلیک میں فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے محکمہ زراعت کے عملہ لمبی تان کر سو گیا ہے ہے یوریا کی عدم فراہمی کے باعث کاشتکاروں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے محکمہ زراعت کے دفتر کے باہر یوریا کی شارٹ سپلائی کے باعث کاشتکار جلد احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔