اور اب مزید 57 یونٹوں کیلئے میچنگ گرانٹ کی تقسیم کا عمل جاری کیا گیا ہے۔ 

Sep 28, 2022

خواہشمند ایس ایم ایز اس گرانٹ کے حصول کیلئے درخواست فارم سمیڈا کی ویب سائٹ سے حاصل کر کے 4 نومبر 2022 تک اپنی درخواستیں سمیڈا کے صدر دفتر یا علاقائی دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ہاشم رضا نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں کلیدی کردار انجام دے رہا ہے اور اس شعبہ میں ویلیو ایڈیشن، پیداواریت اور جدت پیدا کر کے روزگار کے وسائل اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید کی کہ مذکورہ میچنگ گرانٹ ملک بھر میں انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹوں کے توسط سے یکساں خوشحالی اور ترقی کا محرک بنے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ متذکرہ میچنگ گرانٹ مشینیں خریدنے کے لئے ہے اور اس میں 40 فیصدی حصہ درخواست گزار ایس ایم ای کو اور 60 فیصدی حصہ پی ایس ڈی پی پراجیکٹ سے فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں