فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلع میں ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز مزید 8 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف 470 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے مختلف فوڈ پوائنٹس اور کباڑشاپس کا دورہ کرکے ڈینگی لاروا کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو چیک کیا۔انہوں نے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کو افزائش کا موقع نہ ملے۔
فیصل آباد:ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرمزید8 دکانداروں کیخلاف مقدمات
Sep 28, 2022