لاہور(سپورٹس رپورٹر)غوث بخش رئیسانی ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ کے تیسرے دن کا پہلا میچ سندھ وائٹ اور سکردو کے مابین کھیلا گیا جو کہ سندھ وائٹ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔میچ کو خصوصی طور پر ممبر گلگت بلتستان اسمبلی یاسر تابان دیکھنے کوئٹہ پہنچے تھے۔دوسرا میچ پنجاب کلراور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا. مزکورہ میچ پنجاب کلر نے 1-5 سے جیت لیا۔تیسرا میچ گلگت بلتستان اور کے پی کے کے مابین کھیلا گیا۔کے پی کے نے با آسانی گلگت بلتستان کو 0-9 سے شکست دیدی۔ چوتھا میچ بلوچستان وائٹ اور پنجاب وائٹ کے مابین کھیلا گیا جو پنجاب وائٹ نے 1-5 سے جیت لیا۔تیسرے دن کے مہمان خصوصی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی تھے۔ انکے ہمراہ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ آصف خان, بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی‘ آرگنائزنگ سیکرٹری و بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید امین‘ اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری رحمان شاہ‘ ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر‘شرافت بٹ‘ کامران صابر‘امپائر منیجر راشد محمود بٹ‘اسسٹنٹ امپائر منیجر فرید انصاری‘ اصغر اعوان‘میڈیا کو آرڈینیٹر وقاص شیخ کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔
آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ ‘مزید 4میچوں کا فیصلہ
Sep 28, 2022