دنیا میں جب بھی مصیبت آئی پاکستان اور ا س کی حکومت اور ا س کی عوام نے ایک ہو کر اپنے پڑوسی ملکوں کی دل کھول کر مدد کی انکی رہنمائی کی ان کو مشکل کی گھڑی میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑااپنی مصیبت سے بڑھ کر اپنے وسائل سے بڑھ کر انکی مدد میں پیش پیش رہے ہماری آرمی سول سوسائٹی نے دن رات کام کر کے اپنے پڑوسی ملکوں کی مددکو اپنا فرض سمجھا اور اس فرض کو نبھایا اس کی سب سے بڑی مثال افغان جنگ ہے جب افغانستان کی جنگ ہوئی تو افغانستان کے لوگوں نے نقل مکانی کرکے پاکستان میں پناہ لی اور پاکستان حکومت اور عوام نے افغان بہن بھائیوںکا بانہیںکھولے استقبال کیا اورروکھی سوکھی مل کر کھائیں گے کی بنیاد پر اس نیک عمل سے افغانیوں ناصرف اپنے ملک بلکہ اپنے دلوںمیں بھی جگہ دی اور مدد کرنے کی اعلی مثال قائم کی اور آج تک اس نیک عمل سے اپنا فرض نبھا رہا ہے پوری دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور ساری دنیا اس کا اعتراف بھی کر تی ہے آج پاکستان موسمی تبدیلی کی وجہ سے بہت بڑی مصیبت میں ہے اس وقت پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے پاکستان کے بڑے صوبے سیلاب کی تباہ کاریوںسے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ہزاروں قیمتی انسانی جانیں ضایا ہوئی ہیں ۔مال مویشی پانی کی بے در د لہروں میں بہہ گئے ہیں۔ہنستے بستے گھر جہاں زندگی کی بہاریں تھیں سب پانی کی لہروں کے ساتھ بہہ گئیں ۔کروڑوں لوگ دیکھتے ہی دیکھتے بے گھر ہوئے ان کی اشیائے ضروریہ پانی کی نظر ہوگئے اور وہ بے بس ہو کر دیکھتے ہی رہ گئے کسی کا باپ پانی میں بہہ گیا تو کسی کی ماں کسی کی بیٹی تو کسی کا بیٹا ہنستے کھیلتے کھاتے پیتے لوگ بے آثرہ ہوگئے ۔کل تک جو کسی اور کی مدد میں پیش پیش رہتے تھے آج خود مدد کی اپیل کر رہے ہیں ۔زندہ رہنے کیلئے امداد کے منتظر ہیں پاکستان ایک زرعی ملک ہے سیلاب کی ستم ظریفی کی وجہ سے پاکستان کی فصلیں پانی اپنے ساتھ بہا کرلے گیا ہے اربوں ڈالر کا نقصان پاکستان اور اس کی عوام کو بہت پیچھے لے گیا ہے ہماری عمارتیں ،گھر ،ہوٹل ،سڑکیں ،پل ،پھل اور سبزیاں سب پانی اپنے ساتھ لے گیا ۔ہزاروں گاڑیاں پانی کی نظر ہوگئیں ،تیزی سے چلتا ،پھیلتا پھولتا پاکستان سیلاب کی وہ سے بہت بڑی مصیبت میں ہے اور اس مصیبت کی گھڑی میں پوری دنیا کی طرف دیکھ رہا ہے اور انسانوں سے انسانیت بچانے کی امید لگائے بیٹھا ہے ۔پاکستان کو اس وقت پوری دنیا کی مدد کی ضرورت ہے پاکستان کو کھربوں ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ انسانوںکو بچایا جاسکے ۔پاکستان کی عوام حکومت افواج پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پاکستانیوں کو بچانے میں مصروف عمل ہے لیکن پاکستان کی ضرورت بہت زیادہ ہے پاکستان کے وزیراعظم جناب شہباز شریف اور انکی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے اور دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر دنیا کو پاکستان کی حالت سے آگاہ کر رہی ہے ۔موسمی تبدیلی کا شکار کوئی اور دوسرا ملک بھی ہوسکتا ہے اس پر بھی ایسی آفت آسکتی ہے ایک دوسرے کو برے وقت سے نکالنا اس کی مدد کرنا سے پیروں پے کھڑا کرنا ہی انسانیت ہے اور اس وقت انسانیت دیکھا نے کی ضرورت ہے تاک انسانوں کو بچایا جاسکے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔اس وقت پاکستان میں موسم تبدیل ہو رہا ہے سردی کی آمد ہے بے گھر لوگوں کو سردی سے بچانے کیلئے ان کو محبت دینا ہوگی زندہ رہنے کیلئے کھانا اور پینے کیلئے صاف پانی دینا ہوگا ۔گندہ پانی پینے اور کھانا نا کھانے سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ملیریا تیزی سے پھیل رہے ہے لوگوں کو بچانے میں زیادہ دیر ان کی زندگیاں کھونے کا باعث بنے گے ۔اس وقت پاکستان دنیا کی طرف دیکھ رہا ہے اور امداد کی اپیل کر رہے ہیں ہم بین القوامی اداروں اور انسانی حقوں کے علم داروں سے انسانیت کو بچانے کی اپیل کر رہے ہیں پاکستان کو اس مشکل کی گھڑی میں اکیلا چھوڑنا بہت بڑا ظلم ہوگا۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے گئے ہیں اور انہوں نے دنیا کو آنکھوںدیکھا حال بتایا ہے اور پوری دنیا سے پاکستان اور اس کی عوام کی مدد کی اپیل کی ہے اور موسمی تبدیلیوں سے نپٹنے کیلئے آگاہ بھی کر رہے ہیں ۔وقت کبھی کسی کا انتظار نہیں کرتا اچھا گزرے یا تکلیف میں گزر ہی جاتا ہے ۔انسان وقت کے ساتھ سب بھول جاتا ہے مگر کسی کی کی ہوئی نیکی یادرہتی ہے ۔پاکستان اور اس کی عوام کی مدد کرنا انسانیت کا تقاضہ ہے ۔ہم پوری دنیا کے ملکوںکا بہت شکریہ اداکرتے ہیں۔جنہوں نے مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑا اور ناچھوڑیں گے۔ہم اقوام متحدہ اور ان کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس کس بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے آنکھوں دیکھا حال پوری دنیا کوبتایا ۔ہم انجلینا جولی کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک آکر ہماری مدد کر کے سہاراحوصلہ اور مان بڑھایا .پاکستان زندہ باد