اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وفاقی پولیس اورچینی قونصل خانہ کے تعاون سے چینی لینگویج کورس کا آغازہوگیا،پولیس کے مختلف ڈویژنوں سے 20افسران اور جوان کورس میں حصہ لے رہے ہیںکورس کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اور جوانوں کی ماہرانہ صلاحیتوںکو بڑھانا اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلف دینا ہے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزملک اویس احمدنے کہا کہ کورس کا دورانیہ دو ہفتوں پر محیط ہوگاکورس کوآر ڈینیٹر ایس پی سی ٹی ڈی طاہر محمود خان نے کورس میں شامل پولیس افسران و جوانوں کوخوش آمدید کہا اورچائنہ ایمبیسی کے قونصلیٹ مسٹرلی یوئی کے ساتھ تعارف کرایا۔
وفاقی پولیس اورچینی قونصل خانہ کے تعاون سے چینی لینگویج کورس کا آغاز
Sep 28, 2022