لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں جی سی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی جانب سے سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تقریب میں مدعو کرنے کے معاملہ پر لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے الگ الگ قراردادیں جمع کر ادی گئیں۔ قراردادیں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی، سعدیہ تیمور اور عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔ رابعہ فاروقی کی قراردادوں میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں سیاسی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے اداروں کی توہین کی۔
قراردادیں
عمران کے جی سی یونیورسٹی میں خطاب کے خلاف رابعہ فاروقی، سعدیہ تیمور، عنیزہ فاطمہ نے قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیں
Sep 28, 2022