وزیر ریلوے سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات‘ فضائی رابطوں میں وسعت پر غور

Sep 28, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) برطانوی ہائی کمشن کرسچن ٹرنر نے وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ وزیر ہوابازی نے برطانوی ہائی کمشنر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ ملاقات میں برطانوی فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی ہائی کمشن کے ہمراہ تھے جبکہ سیکرٹری ایوی ایشن شوکت علی اور سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں وسعت لانے پر غور کیا گیا۔ برطانیہ سے پاکستان کیلئے پروازوں میں مزید اضافے اور پی آئی اے کو برطانیہ میں رسائی پر مشاورت  بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر نے سیلاب متاثرین کیلئے برطانیہ کی طرف سے بھیجی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ائیر لائنز کی پروازوں کے لئے برطانیہ آنے کی اجازت کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
سعد رفیق

مزیدخبریں