لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیرنے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم 3 ماہ کی توسیع ضروری ہے تاکہ تاجر برادری اپنے گوشوارے باآسانی جمع کرواسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیلابوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے بہت سے تاجر بروقت اپنی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکے۔ تاریخ میں3 ماہ کی توسیع سے نہ صرف تاجر برادری کو سہولت ملے گی۔