لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) اور سابق نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے خام مال اور ٹریڈ انڈسٹری سے متعلقہ چیپٹڑ 84 اور 85 کے ایشو پر پیاف ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور تاجروں کا استحصال کرنا بند کرے۔ پورٹس پر رکا ہوا سامان فوری کلیئر کیا جائے۔ سامان کی بروقت کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹس میں سپلائی شدید متاثر ہے اور مال کم ہونکی وجہ سے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کو ہوا مل رہی ہے۔ حکومت نے ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ہنور پورا نہیں کیا گیا ہے۔
حکومت تاجروں کا استحصال کرنا بند ، پورٹس پر رُکا سامان فوری کلیئر کیا جائے:پیاف
Sep 28, 2022